اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عمر زواک نے کہا ہے کہ صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ شہر سے باہر پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک ایک دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور تین عام شہری مارے گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- تاہم افغانستان میں اس قسم کے حملے زیادہ ترطالبان انجام دیتے ہیں اور وہی ان حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کرتے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲